زرداری، بلاول کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر اتفاق

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا، پی پی اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، ناصرشاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش ودیگر موجود تھے جبکہ ایم کیوایم کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل ہیں، ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ق لیگ کسی کشمکش کا شکار نہیں

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا جبکہ پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کے تمام تر نکات سے بھی اتفاق کیا، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی زرداری ہاؤس میں ملاقات جاری ہے اور اس حوالے سے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ جوبھی معاملات طے پائیں گے بلاول بھٹو ہی بتائیں گے، ملاقات میں جو بھی شریک ہیں بلاول بھٹو ہی بتائیں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے اور اس کے بعد سے یہ ملاقات انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

Back to top button