آصف زرداری ، نواز شریف اور فضل الرحمن کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تین کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے، انہوں نے مینج کرکے اپنے پلیٹ لیٹس کم کیے اور لندن گئے، یہ سازش کرکے شاہ عبداللہ کے ساتھ سعودی عرب گئے، آصف زرداری ، نواز شریف اور فضل الرحمن ڈاکو ہیں ان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ عوام ان ڈاکوؤں سے نجات چاہتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کے پریڈ گرائونڈ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا لمبی چوڑی نہیں بلکہ ، شارٹ تقریر کرنے والا لیڈر ہوں۔ انہوں نے کہا ایک محبت اقتدار، ایک محبت غریب کی ہوتی ہے ، یہ چور، ڈاکو گینگ آف تھری ہے، انہوں نے کرنل قذافی، صدام حسین، اسامہ بن لادن کا مال نہیں چھوڑا تھا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پنجاب، خیبرپختونخوا اور ہزارہ سے آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہےجس کے بارے میں منتظمین نے دعویٰ کیا کہ پنڈال میں 20 لاکھ سے زائد شرکا موجود ہیں۔
تین اپوزیشن لیڈروں کی شکلیں دیکھ کر لوگ خوف سے واپس آ گئے
کارکنان میں خواتین بھی شامل ہیں جو بسوں، کاروں اور ویگنوں کے ذریعے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے اسلام آباد میں مہنگائی مارچ و جلسے کے لیے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
