زمبابوےویمنزٹیم کادورہ پاکستان کا شیڈول جاری

زمبابوےویمنزٹیم29اپریل کو کراچی پہنچے گی۔پاکستان کا شیڈول جاری کردیاگیا۔

سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوں گے۔ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 3، 6 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے، جو دوپہر 3:30 بجے شروع ہوں گے۔

یہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ بھی ہوں گے، جس کے باعث ان کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

اس کے بعد 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12، 14 اور 15 مئی کو کھیلے جائیں گے، جو رات 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button