زمبابوے کے سکندر رضا پھر نمبر ون آل راؤنڈر, آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی ہے۔
رینکنگ کے مطابق زمبابوے کے سکندر رضا ایک بار پھر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ انہوں نے پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن چھینی، جو اب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارت کے ایشان کشن تین درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچے، جبکہ ساؤتھ افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 10 درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر آئے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک بھی 10 درجہ بہتری کے بعد 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی ٹونٹی باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ کے کاربن بوش 21 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے ابرار احمد دو درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے میتھیو فورڈ 23 درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔
