ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیاگیا۔
ترجمان کے مطابق م عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت ہوگی۔بروقت ازالے کے لیے شکایات پر فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔
عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سینٹر قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیےگئے ہیں۔
