3 نشستوں پرضمنی انتخابات روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات روکنےکےحکم میں توسیع کردی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نےحکم امتناع میں دوہفتوں کی توسیع کردی۔عدالت نےتین حلقوں میں ضمنی انتخاب کانوٹیفکیشن تاحکم ثانی معطل کررکھا ہے۔

عدالت میں فریقین کی جانب سےجواب جمع کرانےکےلیےمہلت کی استدعا کی گئی ۔عدالت نےکیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کےلیےملتوی کردی۔

پی ٹی آئی کےراجہ خرم نواز،اسد عمراورعلی نوازاعوان نےدرخواست دائرکر رکھی ہے۔پی ٹی آئی کےتینوں ارکان نےاستعفوں کی منظوری کےخلاف درخواست دائرکر

رکھی ہے۔

عمران خان کو جان سے مارنےکی دھمکی نہیں دی

Back to top button