’زندگی تماشا‘ ٹک ٹاک پر پریمیئر ہونے والی پہلی فلم بن گئی

’زندگی تماشا‘ ٹک ٹاک پر پریمیئر ہونے والی پہلی فلم بن گئی ۔ٹک ٹاک نے معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی زیر قیادت کام کرنے والی کھوسٹ فلمز کے ساتھ شاندار شراکت داری کا اعلان کردیا۔

ہ شراکت داری ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے منظرنامے پر ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس طرح ’زندگی تماشا‘ مختصر دورانیے کے ویڈیو پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی پہلی لمبے دورانیے کی فلم بن گئی۔

پاکستان اور چین کے مابین مفاہمتی یاداشتوں پردستخط

’زندگی تماشا‘ نے، جسے انگریزی زبان میں ’سرکس آف لائف‘ بھی کہا جاتا ہے، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے اور کئی پُروقار ایوارڈز جیتے ہیں۔ ان قابل ذکر اعزازات میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کم جی سیوکیوارڈ اور لاس اینجلس میں چھٹے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کے لیے سنو لیپرڈ ایوارڈز شامل ہیں۔

اس فلم کو ترانوے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کرنے کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کیا گیا تھا جس کا مقصد عالمی فلمی برادری میں ملک کی نمائندگی کرنا تھا۔

Back to top button