صیہونی فوج کی بمباری جاری : مزید 120 فلسطینی شہید

اسرائیل نےاپنی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے بےگھر فلسطینیوں کےخیموں پر بمباری کرکے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی فوج نےغزہ کےپناہ گزین اسکولوں، بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 120 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بحیرہ روم میں2کشتیاں الٹنے سے 16 تارکین وطن ہلاک

 

اس کےعلاوہ اسرائیل نے جنوبی غزہ کےعلاقوں سےمزید جبری بے دخلی کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

اقوام متحدہ کےمطابق اسرائیل کی جانب سےجنگ بندی معاہدہ توڑنے کے بعد سے دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ فلسطینی دوبارہ دربدر ہو  چکے ہیں۔

ادھر حماس نےخبردار کیا ہےکہ اسرائیلی جارحیت یرغمالیوں کے لیےانتہائی خطرناک ہوسکتی ہے۔

Back to top button