ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان عطاکردیاگیا

سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از وفات نشانِ پاکستان سے نوازا گیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی صنم بھٹو نے ایوارڈ وصول کیا، اس موقع پر ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔
تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو سول اعزازت سے نوازا گیا۔