اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے:آصف زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی سے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران یوسف رضا گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے۔ دوست آپ کےساتھ ہیں، آپ بڑاسرپرائز دینگے .
یوسف رضا گیلانی نے آج پھر آصف زردادی اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے ، اس ملاقات میں سابق گورنرپنجاب مخدوم محمود بھی موجود تھے، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ آپ کو اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑانامیری خواہش تھی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کا نتیجہ تو سب نے دیکھ لیا، مگر حکومت کے لئےسینیٹ الیکشن کا نتیجہ ضمنی الیکشن سے بھی برا ثابت ہوگا۔
ملاقات میں آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی صاحب، اب سلیکٹڈ کے گھبرانے کا وقت آگیا ہے، ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن کے لئے پی ڈی ایم کو راضی کیا، مخدوم احمدمحمود جیسےدوست آپ کےساتھ ہیں، آپ بڑاسرپرائز دینگے، پی ڈی ایم قیادت آپ کی کامیابی کےلئے کوشش کررہی ہے ۔
اسلام آباد کی جنرل نشست سے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ این اے 221 کا میدان بھی پیپلزپارٹی مارلےگی۔ملاقات میں سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف،فضل الرحمان اور دیگرسے ہونے والے رابطوں سےمتعلق یوسف رضا گیلانی کو آگاہ کیا گیا ۔ گذشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں کامیابی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پی ڈی ایم نےکامیابی کے لیے بھرپور کوششوں کایقین دلایا ہے، امید ہے سندھ ،جنوبی پنجاب، بلوچستان سمیت خیال دوست بھی ووٹ دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button