احمد علی بٹ کی فیشن ایبل اہلیہ نے حجاب اوڑھنا کیوں شروع کیا؟

معروف کامیڈین، اداکار احمد علی بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ بہت فیشن ایبل تھیں، ہالی ووڈ اداکارہ کم کارڈیشن کی طرح فیشن کرتی تھیں لیکن شادی کے بعد حجاب پہننا شروع کر دیا، احمد علی بٹ کی فاطمہ خان کے ساتھ 2013 میں شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں اکتوبر 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، اداکار کی اہلی فاطمہ خان سابقہ ماڈل ہیں اور ایک طویل عرصے تک فیشن انڈسٹری میں بھی کام کر چکی ہیں، حال ہی میں احمد علی بٹ نے یوٹیوبر عدنان فیصل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے حجاب پہننے اور مذہب سے تعلق اور دلچسپی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی، اور بتایا کہ ان کا اور فاطمہ کا رشتہ دوستی سے شروع ہوا اور ان دنوں فاطمہ مغربی ثقافت کو فالو کرتی تھیں جس کی وجہ سے ان کی سوچ بھی ’ماڈرن قسم‘ کی تھی، احمد علی بٹ نے بتایا کہ فاطمہ سے جب دوستی ہوئی تو وہ لندن میں رہتی تھیں، وہ اس وقت ایک فیشن ہاؤس میں کام کرتی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی سوچ بھی ’ماڈرن قسم‘ کی تھی، جب میری فاطمہ سے شادی ہوئی تو وہ کم کارڈیشین کی طرح تھیں، فیشن بھی اسی طرح کا کرتی تھیں۔ اداکار نے بتایا کہ میری فاطمہ سے شادی لوو ارینج میرج تھی، فاطمہ ہمیشہ مذہب کے قریب تھیں، پھر انہوں نے اسلام کے بارے میں پڑھنا شروع کیا جس کے بعد فاطمہ نے مجھے کہا کہ وہ دوپٹا لینا چاہتی ہیں جس پر میں نے رضامندی ظاہر کی جس پر فاطمہ حیران ہوگئیں، مزید بتایا کہ فاطمہ مجھ سے زیادہ مذہب کے قریب ہے، اپنی زندگی کسی ایسے شخص کے ساتھ گزاریں جس کے ساتھ آپ کی باہمی افہام و تفہیم اور احترام ہو اور جسے آپ جانتے ہیں اور وہ آپ کی تعریف کرے گا، احمد علی بٹ نے کہا کہ بچوں کی پرورش میں فاطمہ کا اہم کردار ہے، فاطمہ نے پورے گھر کی ذمہ داری لی ہوئی ہے، میرے بیٹے کی دینی اور دنیاوی تعلیم کے علاوہ دیگر عادات میں فاطمہ کا اہم کردار ہے، میں یہاں انٹرویو میں بھی فاطمہ کی وجہ سےہوں کیونکہ فاطمہ گھر میں میرے بچے اور گھر کی دیکھ بھال کر رہی ہے، یہ 24 گھنٹے کا کام ہے، ان کی وجہ سے میں اپنا کام بھی کرسکتا ہوں، پوڈکاسٹ کے دوران احمد علی بٹ نے عورت مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ عورتوں کے حقوق اور حفاظت کے بارے میں بات کی جا رہی تھی لیکن جب عورت مارچ مردوں کے خلاف بن کر سامنے آیا تو میں اس کے خلاف رہا ہوں۔

Back to top button