’’ارباز خان دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے‘‘

معروف بھارتی اداکار ارباز خان پہلی شادی کی ناکامی کے سات سال بعد دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں، ارباز خان نے انسٹاگرام پر شریک حیات شوریٰ خان کے ہمراہ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے اپنے مختصر کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے اور ان کی شریک حیات شوریٰ خان نے آج سے نئی زندگی کا آغاز کر دیا، ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق ارباز خان اور شوریٰ خان نے ممبئی میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی موجودگی میں 24 دسمبر کو شادی کی۔شادی کی تقریب ارباز خان کی بہن ارپیتا خان کے رہائش گاہ پر منعقد کی گئی، جس میں دونوں کے اہل خانہ سمیت بالی وڈ شخصیات نے بھی شرکت کی، شادی کی تقریب میں ارباز خان کے اکلوتے جواں سالہ بیٹے نے بھی شرکت کی جبکہ سلمان خان، سہیل خان، سنجے کپور، روینہ ٹنڈن اور فرح خان سمیت دیگر شوبز شخصیات بھی شادی میں شریک ہوئیں۔ ارباز خان کی اہلیہ شوریٰ خان بالی وڈ کی معروف میک اپ آرٹسٹ ہیں، وہ خصوصی طور پر روینہ ٹنڈن کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں، اداکار نے پہلی شادی اداکارہ ملائیکا اروڑا سے 1998 میں کی تھی، دونوں کی شادی تقریباً 20 سال تک چلی، تاہم 2017 میں 7 سال قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، دونوں کو ایک جواں سالہ بیٹا بھی ہے، ان کی طلاق پر نہ صرف بالی وڈ شخصیات بلکہ ان کے مداح بھی حیران ہوگئے تھے، اطلاعات ہیں کہ ملائیکا اروڑا کے خود سے کم عمر اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات ہیں اور وہ ان کے ساتھ متعدد تقریبات میں دکھائی بھی دیتی ہیں، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھیں گے یا نہیں؟

Back to top button