اسٹیٹ بینک کا 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
مرکزی بینک 25 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا، یومِ قائد ِاعظم اور کرسمس کے موقع پر اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔
واضح رہے کہ 25 دسمبر کو بابائے قوم، بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار مناتی ہے۔