السی کے بیجوں کا استعمال چھاتی کے سرطان میں فائدہ مند قرار
ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ السی کے بیجوں کا استعمال چھاتی کے سرطان کے خطرات میں کمی واقع کر سکتا ہے۔
تحقیق میں چوہیاؤں کو السی کے بیجوں کے تیل کا محلول دیا گیا۔ اس تیل میں لِگنینس نامی مرکب پایا جاتا ہے جو اجناس، تخم، گردی دار میوہ جات جیسی فائبر سے بھرپور غذاؤں اور کافی جیسے مشروبات میں پایا جاتا ہے۔یہ مرکب پیٹ کے مائیکروبائیوم اور میمری گلینڈ مائیکرو آر این اے(جن کا تعلق چھاتی کے سرطان کی نمو سے ہوتا ہے) کے درمیان تعلق کی ابتداء کرتا ہے۔