’’بابراعظم سے تلخ کلامی کی افواہوں پر شاہین شاہ کا تگڑا جواب‘‘

ایشیا کپ کے دوران بھارت اور سری لنکن ٹیموں سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان بابراعظم اور فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تلخ کلامی کی افواہوں کا بازار خوب گرم ہے جس کا تگڑا جواب دیتے ہوئے شاہین نے بابراعظم کے ساتھ پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، حال ہی میں انڈیا کی فتح پر ختم ہونے والے ایشیا کپ کے بعد پاکستانی میڈیا پر ایسی ’خبروں‘ کی بھرمار دکھائی دی جس میں کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کا ذکر کیا جا رہا تھا، پاکستان کے چند نجی ٹی وی چینلز اور بعض سپورٹس صحافیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں کپتان بابراعظم نے ’سخت‘ الفاظ کا استعمال کیا، ایک دعویٰ یہ بھی کیا جاتا رہا کہ بابراعظم کے ’’سخت‘‘ الفاظ کے جواب میں شاہین آفریدی نے انہیں ’ٹوک‘ دیا، گوگل ٹرینڈز کا جائزہ لیں تو واضح ہوتا ہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر صارفین کا دونوں کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپی عروج پر تھی، یوٹیوبرز کی جانب سے بھی دونوں کے درمیان مبینہ تنازعے کی خبریں پھیلائی گئیں اور اس حوالے سے ویوز بٹورے گئے، اس سب معاملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کے سٹار باولر شاہین شاہ آفریدی نے منگل کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے سٹار بلے باز بابراعظم کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے تاہم شاہین شاہ آفریدی نے اس تصویر کے ساتھ کچھ زیادہ نہیں، بس اتنا لکھا: ’فیملی‘۔شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر فوراً ہی سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور ساتپھ ہی دونوں کھلاڑیوں کے فینز میدان میں کود پڑے اور کہنے لگے کہ ان ’لڑائی‘ کی خبروں کا کیا ہوا؟ زیادہ تر فینز نے تو اس تصویر پر صرف اتنا ہی لکھا ’واؤ، گریٹ فوٹو، ویل ڈن، خوبصورت تصویر، تاہم کچھ یہ شکوہ کرتے بھی دکھائی دیئے کہ ’شاہین آفریدی کچھ زیادہ وقت ہی لگا دیا جبکہ ایک صارف نے کہا کہ معاف کیجیے گا، ایجنڈا مٹی میں مل گیا۔پاکستانی سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بھی بنے ہوئے ہیں جس کی ایک وجہ تو ان کی شادی ہے جبکہ دوسری وجہ بابراعظم کے ساتھ ان کی تصویر بھی ہے مگر ہم نے جب اس تصویر کے حوالے سے مزید معلومات اکھٹا کرنے کی کوشش کی تو معلوم پڑا کے یہ تصویر تازہ نہیں بلکہ نومبر 2022 کی ہے، یہ تصویر علی عون کی جانب سے ’فری فائر انونسیبل سکواڈ‘ نامی ایک شارٹ فلم کے موقع کی ہے جب اسی مقام پر جہاں کی شاہین آفریدی نے تصویر شیئر کی ہے، شعیب ملک اور شاداب خان بھی موجود تھے، شارٹ فلم میں شاہین آفریدی، بابراعظم، شعیب ملک اور شاداب خان کو ’شہر کو بچاتے ہیروز‘ کے روپ میں دکھایا گیا، فیس بک پر علی عون آفیشل کے اکاؤنٹ پر اس شاٹ فلم کا کلپ اور دیگر ویڈیوز اب بھی موجود ہیں جس میں شاہین آفریدی اور بابراعظم کے پہنے ہوئے کپڑوں سے بھی تصویر کے پرانے ہونے کی تصدیق کی جا سکتی ہے

Back to top button