داعش کی حامی 10 خواتین اوران کے بچےواپس جرمنی پہنچ گئے
شام کے ایک کیمپ میں قید دہشتگرد تنظیم داعش کی حامی 10 خواتین اور ان کے بچوں کو واپس جرمنی پہنچا دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے آج جمعرات کے روز برلن میں بتایا کہ کل بدھ کے دن شمالی شام سے ایسی دس خواتین اور ان کے ستائیس بچے واپس جرمنی پہنچ گئے۔ یہ خواتین ماضی میں دہشت گرد تنظیم داعش یا ’اسلامک اسٹیٹ‘ اور اس کے جہادیوں کے ساتھ ہمدردی کی وجہ سے جرمنی سے شام گئی تھیں۔ انہیں جنگ زدہ ملک شام میں روج کے حراستی کیمپ سے بذریعہ ہوائی جہاز جرمنی لایا گیا۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا ان خواتین کے بچے داعش کے خطرناک نظریات کا شکار ہوئے اور انہیں بھی محفوظ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔