سفری دستاویزات کی شرط،طورخم بارڈر 10 روز بعد کھول دیا گیا

طورخم سرحدی گزر گاہ کو دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کیلئے10 روز کی بندش کے بعد سفری دستاویزات کی شرط کیساتھ  آج کھول دی گئی ہے۔ دس روز کی بندش کے بعد افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی پاکستان میں داخل ہوگئی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کےلئے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

Back to top button