سٹاک ایکسچینج میں تنزلی، 46 ہزار 393 پر بند
پی ایس ایکس میں آج ملا جلا کاروبار دن رہا، 100 انڈیکس 27 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 393 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 284 پوائنٹس بینڈ میں رہا جبکہ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 599 رہی۔
حصص بازار میں 19 کروڑ 56 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 53 کروڑ روپے رہی۔پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 891 ارب روپے ہے۔