سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

اپوزیشن کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے، تحریک پر 100 سے زائد اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

تحریک عدم اعتماد ایاز صادق، خورشید شاہ، نوید قمر اور شاہدہ اختر علی کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی اورقومی اسمبلی کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

Back to top button