سیاستدان فوج کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاستدان فوج کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔
ایک بیان میں چوہدری شجاعت کا کہناتھا سیاستدان فوج کو سیاسی الجھنوں میں نہ ڈالیں،اس سے ہمارے ملکی مفاد کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا ٹی وی ڈراموں میں فوج کے کمانڈوز کے نام لے کر ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔
چوہدری شجاعت فوج سمیت کسی بھی طبقے کو تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے، سب سیاستدانوں کو اس روش کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئے۔