فواد چودھری نےاپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہے اس لئے شہبازشریف کوہٹا کرقومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈرمنتخب کیا جائے۔
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھاہے. وفاقی وزیر کی طرف سے لکھے گئے خط میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑچکے ہیں لیکن وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ ان حالات کے مد نظریا توشہبازشریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے یا پھرنئے اپوزیشن لیڈرمنتخب کرنے کا عمل شروع کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عرصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ شہباز شریف نوازشریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button