قانونی ٹیم نے نواز شریف کوپاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دیدی

لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی ہے۔لندن میں ہونے والے اہم اجلاس میں ن لیگ کے قائد نوازشریف، سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک، عطا تارڑاوراسحاق ڈارشریک ہوئے۔

اعظم نذیرتارڑ اور امجد پرویزملک نے نوازشریف اور اجلاس کے دیگر شرکا کو سابق وزیراعظم کو پاکستان واپسی کیلئے قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے نوازشریف کوپاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔

قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ نواز شریف کوپاکستان واپسی پرمقدمات میں قانونی مسائل پرکوئی مشکلات درپیش نہیں۔

ن لیگ کی قانونی ٹیم نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے اور ن لیگ کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Back to top button