قومی اسمبلی:بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کاہنگامہ،نعرے بازی

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی،نعرے بازی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران شدید نعرے بازی  شروع کردی۔متعدد اپوزیشن ارکان نے بجٹ دستاویزات کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں لہرا دیں۔

اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے باہر نکل آئے۔سپیکر ڈائس کے سامنے بینر اور پوسٹر اٹھا کر نعرے لگانے شروع کردیے۔

اپوزیشن ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی میں گو شہباز گو کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

گو نواز گو کے نعروں کے دوران وزیر خزانہ کی تقریر جاری،ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کے گرد حصار بنالیا۔

اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سیٹیاں اور باجے بھی بجا دیئے۔

Back to top button