معمولات میں تبدیلی لائیں، مہنگے بلوں سے جان چھڑائیں

بجلی کی بڑھتی قیمتوں نے پاکستانی عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ ملک بھر میں عوام بجلی کے زائد بلوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور ساتھ ہی یہ سوال بھی کرتے نظر آتے ہیں کہ بجلی کی بچت کیسے کی جائے اور زیادہ بلوں کو کیسے کم کیا جائے۔گھروں میں موجود روز مرہ کے برقی آلات بھی بجلی کے بلوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، بجلی کی بچت کے حوالے سے کچھ لوگ یہ بھی سوچتے ہیں کہ ریفریجریٹر یا اس طرح کے دیگر برقی آلات کیسے سب سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں۔

تاہم سوال پیدا ہوتا ہے کہ روزمرہ استعمال کے برقی آلات ہمارے بجلی کے بلز پر کیسےاثرانداز ہوتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق فریج ایسی گھریلو برقی مشین ہے جو ہر وقت چلتی رہتی ہے، نتیجتا بجلی کے بل کا بڑا حصہ اس کے نام رہتا ہے۔ الیکٹرانکس کے ماہرین کے مطابق 180 واٹس والا ایک عام فریج 24 گھنٹے روزانہ چلے تو وہ ماہانہ 130یونٹس بجلی خرچ کرتا ہے۔ اپنے معمولات کو درست طور پر ترتیب دے کر اور فریج کا استعمال کم یا آرگنائز کر کے آپ اپنے ماہانہ بل میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

گھروں میں پنکھوں کا استعمال ایک معمول ہے لیکن اگر انہیں محتاط طریقے سے استعمال کیا جائے تو بجلی کا بل کم کرنا ممکن ہے۔ 180 واٹس کے 3پنکھے اگر دن میں 7 گھنٹے چلیں تو ماہانہ 50 یونٹس بجلی خرچ ہو گی۔

گھروں میں لگے روایتی بجلی کے بلب زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں ،اگر آپ کے گھر میں 4 ایل ای ڈی بلب ہیں روزانہ 7 گھنٹے جلتے ہیں تو وہ ماہانہ 10 یونٹس بجلی خرچ کرتے ہیں۔ بجلی کے استعمال کے حساب سے فی یونٹ چارجز پر چند یونٹس بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس طرح یہ برقی آلات بل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

گھروں میں ٹی وی کا استعمال تو معمول کی بات ہے۔ ایک ایل ای ڈی ٹی وی روزانہ 2 گھنٹے بھی دیکھا جائے تو یہ ماہانہ 4 یونٹس خرچ کرتا ہے جو بجلی کے بل میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

گھر میں استری کا استعمال تو سبھی کرتے ہیں اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والا آلات میں استری سرِ فہرست ہے۔ اس بات سے بھی واقف ہیں کہ استری زیادہ کرنے سے بجلی کے بل میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر ایک استری ہفتہ وار ایک گھنٹہ استعمال ہو تو ماہانہ 4 یونٹس خرچ ہوتے ہیں لیکن کوشش کریں اور کم سے کم وقت میں کپڑے استری کر لیں اس سے بل میں کسی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

واشنگ مشین اور گیزر کا کم استعمال آپ کے بجلی کے بل کو بہت حد تک کم کر سکتا ہے۔ اگر ہفتہ وار ایک گھنٹہ بھی واشنگ مشین کا استعمال کیا جائے تو ماہانہ 2 یونٹس خرچ ہوتے ہیں، کوشش کریں کہ پیک آوورز میں واشنگ مشین یا دیگر برقی مصنوعات کو بلا ضرورت استعمال نہ کریں تاکہ بجلی کے بل کو کم رکھنے میں مدد مل سکے۔

Back to top button