وہاب ریاض نے نسیم شاہ کو مکمل فٹ قرار دیدیا

پنجاب کے مشیر کھیل اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ پی ایس ایل تک مکمل فٹ ہوں گے۔

وہاب ریاض کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نسیم شاہ سے ملاقات کی ہے ان کا ری ہیب پروگرام اچھا چل رہا ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ کپتان شان مسعود ڈومیسٹک کا بہترین پرفارمر ہے، اس کو پہلے مسلسل مواقع نہیں ملتے رہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمرز کو بلائیں گے، کیمپ میں ڈومیسٹک کے پرفارمرز اور ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا۔

Back to top button