پرویز الٰہی طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالیہ جیل منتقل
صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چیک اپ کے بعد ان کو دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔
اسپتال میں پرویز الہٰی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا، ان کے سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز الہٰی کو کچھ ٹیسٹ کروانےکے لیے دوبارہ ہسپتال آنا پڑے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی گزشتہ رات سے طبیعت ناساز تھی اور ان کا جیل اسپتال میں بھی طبی معائنہ کیا گیا تھا، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنےکے بعد پرویز الہٰی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے۔