پی ٹی آئی انٹراپارٹی فیصلہ، الیکشن کمیشن  کا ڈویژنل بنچ سے رجوع  کا فیصلہ

پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ معطل کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بنچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات متعلق فیصلہ معطل کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں ڈویژنل بینچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ سے استدعا کرے گا کہ حکم امتناع خارج کیا جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے ریلیف ملنے کا چانس کم ہے۔

Back to top button