پی ٹی آئی کا انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لینے کااعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر سے قومی اور  صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لینےکا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری  اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تحریک انصاف ملک بھر میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار نامزد کرےگی، چیئرمین پی ٹی آئی جیل سے رہا ہوکر انتخابات میں قوم کی قیادت کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو قید رکھا گیا تو  وہ  جیل سے قوم کی قیادت کریں گے۔

کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مداخلت اور دھاندلی نہ قوم نہ دنیا تسلیم کرے گی، عوام کی تائید و حمایت سے ظلم کو اس کےکارندوں سمیت شکستِ فاش دیں گے، انتخابات کی تاریخ کے بعد لیول پلیئنگ فیلڈ  سے محروم کرنےکی کوششیں نمایاں ہوئی ہیں۔

Back to top button