پیپلزپارٹی نظریات پرچلنے والی پارٹی ہے
سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نظریات پرچلنے والی پارٹی ہے ۔
رہنماپیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کا ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم چور راستے سے اقتدار میں نہیں آئے تھے ۔ہمارا ملک دفاع کےحوالے سے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔پیپلزپارٹی نظریات پرچلتی ہے۔نئی حکومت کیلئےمہنگائی،بیروزگاری سب سےاہم مسئلہ ہوگا۔
یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے کسانوں کیلئے بھی بہت کام کیاہے۔پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتوں کی وکٹیں گررہی ہیں۔رانامحمود الحسن کی وکٹ کے بعد تو پچ ہی اکھاڑ دی۔