آزاد کشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی
وزیر داخلہ شیخ رشید نے امید ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر میں حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم عمران خان انتٰخابی مہم کے لیے وہاں جائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہ عمران خان کے ہمراہ میں بھی ہوں اور ہم انتخابی نشان ’بلے‘ کے لیے مہم چلائیں گے۔
انہوں نے بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’چمن بارڈر کو یکم سے الیکٹرانک کر دیں گے جبکہ این سی او سی طورخم سرحد ان لوگوں کے لیے کھولی جارہی ہے جن کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے‘۔
شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے ملاقات کرکے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کروں گا تاکہ طورخم سرحد پر پھنسے 5 ہزار پاکستانیوں کی واپسی ممکن ہوسکے جو سعودی عرب جانا چاہتے تھے‘۔