بیرسٹر گوہر کی پس پردہ مذاکرات کی تردید

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہناہے کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔ سیاسی مسئلےکا سیاسی حل نکلنا چاہیے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے بار بار رجوع کیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی،ہماری بات چیت شروع ہوئی تھی لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کو چلانے میں ناکام رہی ہے،اچھا ہوتا بات چیت میں پیشرفت ہوتی سیاسی مسئلےکا سیاسی حل نکلنا چاہیے۔