اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مزید 35 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مزید 35فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ رات جبالیہ، خان یونس اور رفح سمیت کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے گئے۔ صہیونی فوج نے غزہ کے چرچ پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسیحی ماں اور بیٹی مارے گئے۔
ایک طرف اسرائیل جنگ بندی کیلئے کوششیں کر رہا ہے تو دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے۔شمالی غزہ میں بمباری سے مزید دو گھر تباہ ہوئے چودہ افراد شہید ہوگئے۔7اکتوبر سے اب تک 19 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال پر پھر دھاوا بولا اور عرب میڈیا کے مطابق 90 افراد کو گرفتار کرلیا۔
یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے بھی حماس سے مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔