قومی شاہراہوں اور موٹروے پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفیکشن معطل

قومی شاہراہوں اور موٹروے پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بہترین شاہراہ موٹروے پر ٹریفک قوانین خاص کر اوور اسپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے چالان میں زبردست اضافہ کیا گیا تھا۔بتایا گیا کہ قوامی شاہراہ پر اوور اسپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو کئی گنا زیادہ جرمانہ بھرنا ہوگا۔
اگر کوئی چھوٹی گاڑی موٹروے پر اوور اسپیڈنگ کرتے ہوئے پکڑی گئی تو اسے اب 25 سو روپے کا جرمانہ بھرنا ہوگا۔ اس سے قبل چھوٹی گاڑیوں کو اوور اسپیڈنگ پر ساڑھے 700 روپے کا جرمانہ بھرنا پڑتا تھا۔ جبکہ بڑی گاڑیوں کو اب اوور اسپیڈنگ پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ دینا ہوگا۔ موٹروے پولیس کا اس حوالے سے موقف ہے کہ جرمانوں میں اضافہ کرنے کا مقصد لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
تاہم اب وزارت مواصلات نے 11 دسمبر کو جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد نوٹیفیکیشن واپس لیا گیا۔ موٹروے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک جرمانوں کی شراح میں اضافے اور ٹول پلازہ کی فیس کی شرح میں اضافہ سمیت 9 مطالبات کی حمایت میں گزشتہ روز ملک بھر کے ٹرانسپورٹروں نے پہیہ جام ہڑتال کی تھی۔جس کے نتیجے میں نہ صرف لاہور سے باہر جانیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ بیرون شہر سے سبزیاں اور پھل بھی لاہو نہ پہنچ سکے۔
آل پاکستان پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی کال پر کی جانے والی پہیہ جام ہڑتال اور اس سلسلے میں نکالی جانیوالی احتجاجی ریلیوں کو روکنے کے لئے پولیس مداخلت پر ٹرانسپورٹروں نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور سڑکیں بند کردیں۔ احتجاج ٹرانسپورٹروں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔جس کے بعد آج قومی شاہراہوں پر بھاری جرمانوں کا نوٹیفیکشن معطل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button