مجھے نہیں‌ معلوم شادی کب ہو گی

نامور اداکارہ منشا پاشا اور سماجی کارکن و وکیل جبران ناصر نے 22 دسمبر 2019 کو کراچی میں منگنی کی تھی اور ان کی منگنی کی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

منگنی ہونے کے بعد تقریب میں جبران ناصر نے سب کے سامنے منگیتر اداکارہ منشا پاشا کو ماتھے پر بوسہ بھی دیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر منشا پاشا نے بعد ازاں سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب بھی دیا۔

منگنی سے قبل منشا پاشا اور جبران ناصر کو بہت کم ہی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
منگنی سے قبل منشا پاشا اور جبران ناصر کو بہت کم ہی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا

منگنی کے 2 ہفتے بعد ہی اداکارہ منشا پاشا نے انسٹاگرام پر ’آسک می‘ کے سلسلے کے تحت مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے اور انہوں نے جوابات دینے کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے منگیتر بہت اچھی بریانی پکا لیتے ہیں جب کہ وہ اچھا مزاح بھی کر لیتے ہیں۔

منشا پاشا سے انسٹاگرام پر ایک مداح نے پوچھا کہ جبران ناصر کی وہ کون سی بات ہیں جو عام لوگ ان کے حوالے سے نہیں جانتے جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’وہ بہت اچھی بریانی پکا لیتے ہیں‘۔

5e0f2440731f9

اسی طرح ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ جبران ناصر سے کتنی محبت کرتی ہیں جس پر منشا پاشا نے جواب دیا کہ وہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں منشا پاشا نے بتایا کہ جبران ناصر بہت اچھا مزاح بھی کر لیتے ہیں تاہم وہ اس وقت ہی مذاق کرتے ہیں جب وہ موڈ میں ہوتے ہیں۔

5e0f2489033f8

منگنی کے 2 ہفتے بعد اداکارہ سے ایک مداح نے شادی کے حوالے سے بھی سوال کیا اور پوچھا کہ شادی کب ہے؟

اداکارہ نے مداح کے سوال پر ناراض ہونے کے بجائے انہیں جواب دیا کہ ’انہیں نہیں پتہ کہ ان کی شادی کب ہوگی۔

منشا پاشا نے مزید وضاحت کی کہ ان دونوں کے اپنے اپنے شیڈول کو دیکھنے کے بعد اس حوالے سے فیصلہ کرنا ہے۔

دونوں کی منگنی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی منگنی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button