اداکار احسن خان کے والد خالق حقیقی سے جا ملے

پاکستان کے معروف اداکار احسن خان کے والد خالق حقیقی سے جا ملے۔

معروف اداکار احسن خان نے اپنے والد کی وفات کی خبر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو دی۔

احسن خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے والد کے ہمراہ چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بعض جدائیاں انسان کو زندگی کی سب سے بڑی حقیقت کا احساس دلاتی ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز ہمیشہ کے لیے نہیں، ہر نعمت دراصل اللہ کی امانت ہے۔

اداکار نے اپنے والد کو ایک باوقار اور عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ زندگی میں جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والد کی رہنمائی اور تربیت کا بنیادی کردار رہا ہے۔

احسن خان نے اس مشکل وقت میں اظہارِ ہمدردی اور دعاؤں کے لیے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ان سے رابطہ کیا اور محبت و تعاون کا اظہار کیا، وہ ان سب کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ ان کے مطابق مداحوں اور دوستوں کی محبت نے انہیں اس کٹھن وقت میں حوصلہ دیا اور یہ احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

 

جنگ یا مذاکرات؟مشرق وسطیٰ ایک بار پھر بحران کے دہانے پر

اداکار کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

Back to top button