امریکا، ایران تنازع: پاکستان، قطر اور سعودیہ کی سفارتی کوششیں تیز

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرانے اور مذاکراتی عمل بحال کرنے کے لیے پاکستان، قطر، سعودیہ و دیگر ممالک نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

امریکی نیوز کے مطابق پاکستان، قطر، ترکی، مصر اور سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سرگرم سفارتی رابطے کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع کرانے پر بھی کام جاری ہے۔

امریکی نیوز کے مطابق ثالث ممالک مفاہمتی یادداشت کو برقرار رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں ان کے بقول امریکی حملوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشیدگی کے باوجود تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں اور ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق تکنیکی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

 

ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں، امریکی حکام کا دعویٰ

امریکی میڈیا گروپ کا کہنا ہے کہ حالیہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کسی حد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

Back to top button