ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات جاری ہیں، امریکی حکام کا دعویٰ

امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور واشنگٹن اب بھی سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کشیدگی کے باوجود امریکا ایران کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے تاکہ جاری تنازع کا سفارتی حل تلاش کیا جا سکے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور قطر بطور ثالث ایران اور امریکا کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران امریکی فوج نے ایران میں کارروائیاں کیں، جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
10 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
دوسری جانب، ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ کسی نئے معاہدے کے خواہاں نہیں اور ان کے بقول ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو چکی ہے۔
