پنجاب: ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کا نیا نظام نافذ

پنجاب میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا نیا اور آسان نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے مطابق ای پیمنٹ یا بینک کارڈ کے ذریعے کٹنے والا ٹیکس اب براہِ راست سرکاری خزانے میں منتقل ہوگا، جس سے ٹیکس وصولی کا نظام مزید شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا۔

پی آر اے کے مطابق ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں کیش ادائیگی پر 16 فیصد جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی پر صرف 8 فیصد ٹیکس کٹوتی ہوگی، جس کے تحت کریڈٹ کارڈ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگی کرنے والے صارفین اور کاروباروں کو 50 فیصد کم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بیوٹی پارلرز، سلونز، فیشن ڈیزائنرز، کاسمیٹک سرجری، پلاسٹک سرجری، سکن اور لیزر ٹریٹمنٹ مراکز کی خدمات پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح ایونٹ مینجمنٹ، ٹور آپریٹرز، جمنازیم اور لانڈری سروسز پر 8 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

 

بھارتی کمپنیوں پر مالی اور سائبر فراڈ کے الزامات، عالمی توجہ کا مرکز

پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے ادا کیے جانے والے ٹیکس ہی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈیجیٹل ادائیگی کو ترجیح دیں، ہر خریداری یا سروس کے بعد رسید ضرور حاصل کریں، جبکہ رسید جاری نہ کرنے والے فوڈ آپریٹرز کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کو شکایت درج کرائیں۔

Back to top button