بھارتی کمپنیوں پر مالی اور سائبر فراڈ کے الزامات، عالمی توجہ کا مرکز

 

دنیا بھر میں بھارتی کمپنیوں سے متعلق مالی اور سائبر فراڈ کے الزامات ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، امریکا میں ایچ ون بی اور پرم ویزا پروگرامز میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے ایچ ون بی اور پرم ویزا پروگرامز میں مبینہ فراڈ سے متعلق بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دائرے میں شامل کمپنیوں میں بھارتی آئی ٹی کمپنی کا نام بھی سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کر رہی ہے، جس میں جعلی ویزا درخواستوں، غیر ملکی کارکنوں کے مبینہ استحصال اور امریکی ملازمین کو نقصان پہنچانے والی سکیموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ محنت کے انسپکٹر جنرل انتھونی ڈی ایسپوزیتو کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو سمن جاری کیے جا چکے ہیں اور مختلف معاملات کی تفصیلی چھان بین جاری ہے۔

 

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای مشہد میں سپرد خاک

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا میں جاری ویزا فراڈ کی تحقیقات نے بھارتی کمپنیوں سے متعلق مالی بے ضابطگیوں اور سائبر جرائم کے الزامات کو عالمی سطح پر دوبارہ توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، تاہم تحقیقات تاحال جاری ہیں اور متعلقہ اداروں کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

Back to top button