ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای مشہد میں سپرد خاک

 

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازجنازہ ان کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کی گئی۔شہید سپریم لیڈر کو آخری الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر انسانوں کا سمندر امڈ آیا۔

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین اور جنازے کی 6 روزہ تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں ہوئیں جس میں تقریباً4 کروڑ30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔

شہید آیت اللہ خامنہ ای کا تعزیتی اجتماع آج حرم حضرت معصومہ میں ہوگا، آج نماز مغرب و عشاء کے بعد تعزیتی اجتماع میں آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسدِ خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد پہنچایا گیا تھا، ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے جسدِ خاکی لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ائیرپورٹ پہنچایا۔

 

کوئٹہ: دھرنا مذاکرات کامیاب، کمیٹی نے احتجاج ختم کر دیا

قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر کی میت کو کربلا میں حضرت امام حسیؓن اور حضرت عبّاس کے روضوں پر بھی لے جایا گیا تھا اور نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جنازے کے جلوسِ میں70 لاکھ سے زائد سوگواران شریک ہوئے تھے۔

Back to top button