کوئٹہ: دھرنا مذاکرات کامیاب، کمیٹی نے احتجاج ختم کر دیا

 

کوئٹہ دھرنا مذاکرات کامیاب، دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

کوئٹہ بی اے مال کے قریب جاری دھرنے کے مقام پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔ کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا کمیٹی نے وزیراعلیٰ کی درخواست پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ پہلے دن سے دھرنا کمیٹی کے ساتھ رابطے میں تھے اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ان کے بزرگوں سے دیرینہ تعلق ہے جو ہمیشہ برقرار رہے گا اور وہ ہر مشکل وقت میں عوام کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر حکومت سے کسی معاملے میں کوتاہی ہوئی ہے تو اسے تسلیم کرتے ہوئے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بطور وزیراعلیٰ اپنے تمام وعدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ شہداء کے ورثا کو مالی امداد، سرکاری ملازمتوں اور ان کے بچوں کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی موجودگی میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، جن پر حکومت مکمل طور پر عمل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اور بلوچستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے دھرنے کے شرکا کو محب وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچستان اور ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، جبکہ حکومت اور عوام مل کر صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

 

ٹرمپ کے قتل کی ایرانی سازش بے نقاب، اسرائیلی انٹیلی جنس کے بڑے دعوے

مذاکرات کامیاب کرانے کے دوران وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سینیٹر منظور کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ بھی موجود تھے۔

Back to top button