کرک، کوہاٹ بارڈر پر پولیس کا مشترکہ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ڈی پی او کرک عمران چترالی کے مطابق کرک اور کوہاٹ پولیس نے خٹک ڈیم کے قریب کرک، کوہاٹ بارڈر کے علاقے میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے مؤثر جوابی کارروائی کی۔
ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر زاہد گروپ سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ضلع کرک کے ایس ایچ او تھانہ بانڈہ عمر نواز اور ضلع کوہاٹ کے انسپکٹر طاہر نواز کی 2025 میں ہونے والی شہادت، جبکہ ڈی ایس پی اسد محمود، سب انسپکٹر انار گل اور دیگر پولیس اہلکاروں کی 2026 میں ہونے والی شہادتوں میں مطلوب تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
اداکار احسن خان کے والد خالق حقیقی سے جا ملے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک عمران چترالی اور ایس پی صدر کوہاٹ احسان شاہ موقع پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سرچ آپریشن کی نگرانی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔
