حزب اللہ کا لبنان میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے لبنان میں سرحد پر جھڑپوں کےدوران 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کادعویٰ کیاہے۔

عرب نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیاہے کہ جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجوں کو ہلاک کیا ہے۔تاہم اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر حملے کےبعد سے اب تک صرف 9 جنگی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں لبنان کے عسکری ذرائع اور حزب اللہ کےذرائع کے حوالے سےبتایا گیاکہ تقریباً 10 گھنٹے تک جاری رہنےوالی جھڑپوں کےبعد حزب اللہ عدیسہ اور کفر کلی کے جنوب مشرقی دیہات کی طرف اسرائیلی پیش قدمی کو روکنےمیں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کے سرحدی علاقے سےپیچھے ہٹنے کےبعد دونوں فریقوں کےدرمیان جھڑپوں کی شدت میں کمی آئی۔

ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی فوج کے عدیسہ اور کفر کلی کےدیہات میں داخل ہونے پر حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان جمعرات کی سہ پہر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔

ادھر حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اسرائیل کےاتحادی برطانیہ کےتیل بردار جہاز کو تباہ کردیا۔

واضح رہےکہ 2 اکتوبر کو حزب اللہ سےلڑائی کے دوران 8 فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔اسرائیل اور ایرانی حمایت یافتہ لبنان کےگروپ حزب اللہ کےدرمیان سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران یہ حالیہ عرصے میں اسرائیلی فوج کو پہنچنے والا سب سےبڑا نقصان تھا۔

حزب اللہ نےکہا تھاکہ لبنان میں اسرائیلی افواج کےساتھ لڑائی میں مصروف تھے جس سے اسرائیلی افواج کی لبنان کے اندر زمینی کارروائی کی پہلی بار تصدیق ہوئی ہے۔

حزب اللہ نےکہا تھاکہ ہم نے سرحدی شہر مارون الراس کےقریب تین اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو راکٹوں سے تباہ کردیا۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز اسرائیل نےدعویٰ کیا تھاکہ اس نے لبنان میں حملے کرکے حزب اللہ کےمزید 15 کارکنان کو شہید کردیا۔

حزب اللہ نےکہا تھا کہ اس نے سرحد پر اسرائیلی پیش قدمی کو ناکام بنادیا ہے۔

 

اسرائیلی جنگی طیاروں کا بیروت پرحملہ،9افراد جاں بحق

Back to top button