پاور 17 لوگوں سے لے کر پارلیمنٹ کو دینا ووٹ کو عزت دینا ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد ایوان کی عزت اور وقار بحال کرنا ہے۔ووٹ کو عزت جج نہیں پارلیمنٹ دیتی ہے،ہم 17 لوگوں سے پاور لے کر منتخب لوگوں کو دے رہے ہیں،یہی ووٹ کو عزت دیناہے۔

سینیٹ کےبعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کےلیے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نےکہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی،وہ عزت سے گھر جارہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ چند سال سے عدلیہ میں جو جھگڑا چل رہا ہے وہ صرف ایک گروپ کی اجارہ داری کےلیے ہے،ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھالیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے۔

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور

خواجہ آصف نےکہا کہ جو چار ووٹرز ایوان میں آئےہیں وہ پی ٹی آئی کے نہیں،آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئےتھے۔

انہوں نے سوال کیاکہ جب فوج میں آرمی چیف کےلیے 5 بندوں کا پینل آتا ہےتو عدلیہ میں کیوں نہیں آسکتا؟

خواجہ آصف نےاپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی بات کا جواب دیتےہوئے کہا کہ ان کے دور میں کیا کچھ ہوا وہ یاد نہیں، قاسم سوری نے 30 منٹ میں 54 بل منظور کیےتھے۔

خواجہ آصف نےکہا کہ جو الفاظ ادا کیےگئے ہیں انہیں کچھ تو شرم و حیا اور احساس ہونا چاہیے،وقت کےساتھ پارٹیاں بدلنے سے انسانوں کے ضمیر نہیں بدلنے چاہئیں۔

وزیر دفاع کاکہنا تھاکہ بھڑکیں مارنےوالا بانی مکافات عمل بھول گیا تھا۔جیل میں بانی کو ملنےوالا کھانا بڑے ہوٹلوں میں بھی نہیں ملتا۔

Back to top button