پی سی بی کا بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی پالیسی کا اعلان کردیا۔
نئی پالیسی کے مطابق خواتین کرکٹر بچے کی پیدائش تک نان پلئینگ رول اختیار کر سکیں گی جبکہ خاتون کھلاڑی تنخواہ کے ساتھ ایک سال چھٹی اور کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی حقدار ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ قومی ڈیوٹی پر بچے کی دیکھ بھال کےلیے من پسند فرد کو ساتھ رکھ سکے گی جس کےاخراجات پی سی بی اور خاتون کرکٹر برداشت کریں گے۔ پی سی بی کے مطابق مرد کھلاڑی والد بننے پر تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی چھٹی لے سکے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے کھیل سے بریک لیا ہوا ہے اور وہ پی سی بی کی پالیسی سے فائدہ اٹھانے والی پہلی کھلاڑی ہوں گی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا خیال رکھنا بورڈ کی ذمہ داری ہے، خواتین کرکٹرز کےلیے یہ پالیسی بہت ضروری ہے جس کے باعث ماضی کی نسبت زیادہ خواتین کھیل کی طرف آئیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button