بی این پی نے لکپاس پر 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنےکا اعلان کردیا

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) نےمستونگ کےعلاقےلکپاس پرگزشتہ 20 روز سےجاری دھرنا ختم کرنےکا اعلان کر دیا۔

سربراہ پی این پی اختر مینگل نےدھرنا ختم کرنےکا اعلان کرتےہوئےکہا کہ ان کی جماعت عوام کودرپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کی جگہ اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کوئٹہ میں 18 اپریل کو بی این پی کی مرکزی کابینہ کےاجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ : عمران خان سے ملاقات کےلیے تحریری حکم نامے جاری کرنے کی استدعا مسترد

 

بی این پی کےسربراہ اخترمینگل نےبلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیوں کے شیڈول کا اعلان بھی کر دیا۔

خیال رہے کہ بی این پی نےگزشتہ کئی روز سےلکپاس پر دھرنا دےرکھا تھا اوردھرنے کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان حکومت نے کئی بارمذاکرات بھی کیے تھے۔

Back to top button