ٹرمپ کا ایران کےساتھ جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کااعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہے کہ ڈیڈ لائن سے پہلے کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو نہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور نہ ہی ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم ہوگی۔
ڈونلڈٹرمپ نے اسلام آباد میں ایران کے ساتھ جاری مذاکرات سے متعلق مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ان مذاکرات میں ایران سے صرف ایک بات چاہتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کا وعدہ کرے۔
ٹرمپ کاکہنا تھا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں اور جنگ چھڑنے کا خدشہ موجود ہے، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت سے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو مذاکرات میں شریک ہونا چاہیے اور پہلے ہی اس بات پر اتفاق ہوا تھا، تاہم اگر ایران شریک نہیں ہوتا تو یہ بھی ٹھیک ہے۔
