سائنسدان ڈیوڈ گراس نے دنیا کے خاتمے کی مدت بتادی

نوبیل انعام یافتہ ماہرِ طبیعیات ڈیوڈ گراس نے انسانیت کے مستقبل کے بارے میں ایک تشویشناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے انسان 50 برس بعد زندہ نہ رہ سکے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بنیادی طبیعیات کی تمام قوتوں کو یکجا کرنے کے سائنسی چیلنجز پر بات کی لیکن اس بات پر زور دیا کہ انسانیت کی بقا کا انحصار سائنسی ترقی سے زیادہ ہمارے اپنے اعمال پر ہے۔

ڈیوڈ گراس کئی دہائیوں سے اسٹرنگ تھیوری پر کام کر رہے ہیں تاکہ کششِ ثقل کو دیگر بنیادی قوتوں کے ساتھ جوڑا جا سکے۔ انہوں نے انسانیت کے طویل مدتی مستقبل پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے وقت کا ایک حصہ لوگوں کو یہ بتانے میں صرف کرتے ہیں کہ موجودہ حالات میں اگلے 50 سال تک زندہ رہنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

 

Back to top button