سعودی ولی عہد اور چینی صدر کاٹیلیفونک رابطہ،باہمی امورپرتبادلہ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی عرب اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اس کے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سیکیورٹی اور اقتصادی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کشیدگی میں کمی، خطے میں امن و استحکام کے فروغ، بالخصوص بحری سلامتی اور اس کے اقتصادی اثرات سمیت عالمی اہم سپلائی پر اس کے اثرات سے متعلق کوششوں پر بھی گفتگو کی۔
