پمز ہسپتال میں ایچ آئی وی کے مریض بڑھ گئے

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزہسپتال اسلام آباد کے ایچ آئی وی سینٹر میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

ایچ آئی وی سینٹر پمز کی دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ سب سے زیادہ 36 اور جنوری میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق رواں ماہ کے 20 روز میں 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خواتین کے مقابلے مرد مریضوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ ٹرانس جینڈر کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری طرف وفاقی وزارت صحت نے ایچ آئی وی کیسز میں اضافے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ رپورٹس میں 15 ماہ کے ایچ آئی وی کیسز کو ایک ساتھ جوڑ کر سنسنی پھیلائی گئی، اسلام آباد میں ایچ آئی وی کی صورتِ حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

ایچ آئی وی سینٹر پمز کی دستاویز کے مطابق اکتوبر 2025ء سے اب تک ایچ آئی وی سے متاثرہ 189 افراد رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔

Back to top button